NewsUrdu

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Join WhatsApp Channel
Photo Source: Internet

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمت میں 7 روپے اور 5 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button